ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / این آئی اے نےداعش سے رابطے کے الزام میں حراست میں لیے گئے مناف کو کردیا رہا

این آئی اے نےداعش سے رابطے کے الزام میں حراست میں لیے گئے مناف کو کردیا رہا

Tue, 27 Dec 2016 10:55:55    S.O. News Service

منگلورو 26؍دسمبر (ایس او نیوز) دو دن قبل منگلورو ایئر پورٹ پر تلچیری کے مناف کو شارجہ کے لئے روانہ ہونے سے پہلے سے حراست میں لیا گیا تھا اور شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ وہ داعش میں شامل ہونے کے لئے اپنی فیملی کے ساتھ ملک سے باہر جارہا تھا۔ پولیس نے اس کو حراست میں لینے کے بعد مزید تحقیقات کے لئے این آئی اے کے حوالے کیا تھا۔
پتہ چلا ہے کہ دو دن کی تفتیش کے بعد این آئی اے کو ایسا کوئی بھی ثبوت نہیں ملا ہے جس سے مناف کے داعش سے رابطے پر یقین کیا جائے۔دراصل یہ سارا معاملہ عجیب قسم کی الجھن کا ہے۔ مناف جو اپنی فیملی کے ساتھ شارجہ کی فلائٹ پر سوار ہونے کے لئے منگلورو ایئر پورٹ پہنچا تھا اسے پولیس نے یہ کہہ کر تحویل میں لیا تھا کہ اس کا رویہ ایئر پورٹ پر کچھ مشکوک لگ رہا تھا۔پولیس نے اس کی فیملی کو واپس اپنے گھر بھیجتے ہوئے مناف کو تحقیقات کے لئے روکا تھا۔بتایا یہ بھی گیا کہ اس کے پاس سے لاکھوں روپے کی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔اب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بیرون ملک مقیم داعش کے لئے کام کرنے والوں سے اس نے ٹیلی فون پر بات چیت بھی کی تھی جس کی بنیاد پر کیرالہ پولیس نے مناف کے خلاف لُک آؤٹ نوٹس بھی جاری کر رکھا تھا۔اور اسی پس منظر میں اس سے پوچھ گچھ ہوئی اور صحیح جوابات نہ دینے پر اسے حراست میں لیا گیا تھا۔
اگر پولیس اور تحقیقاتی ایجنسیوں کی رپورٹ صحیح تھی تو پھران سب باتوں کے باوجود این آئی اے کو کسی قسم کا ثبوت نہ ملنااور مناف کواس کا پاسپورٹ ضبط کرنے کے بعد رہا کردیا جانا ایک تعجب خیز عمل ہے۔ لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔


Share: